مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) نے لندن ایک مرتبہ پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنالیا

لندن(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن کی جانب سے لندن کو ایک مرتبہ پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نواز شریف لندن میں ہی بیٹھ کر اہم پارٹی قائدین سے ملاقاتیں کر کے انہیں اپنی سیاسی چالوں کے حوالے سے گائیڈ لائن دے رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سینئیر رہنما عابد شیر علی بھی شریک ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سردار ایاز صادق نے حالیہ مشترکہ اجلاس میں قانون سازی پر پارٹی قائد کو تفصیل سے آگاہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ میاں محمد نواز شریف کو سردار ایاز صادق نے پارلیمانی حکمت عملی پربھی بریف کیا۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے اہم ترین قانون سازی کو بلڈوز کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے پارلیمنٹ کو تماشا اور ربڑ اسٹیمپ بنا دیا ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے ہدایت جاری کی کہ ن لیگ پارلیمنٹ میں موثر کردار ادا کرے۔ملاقات میں ایاز صادق نے نوازشریف کو ایک فہرست بھی پیش کی۔

پیش کی گئی فہرست میں مبینہ طور پر ان افراد کے نام ہیں جو ن لیگ میں آنا چاہتے ہیں۔نوازشریف نے ایاز صادق سے ان ہاوس تبدیلی کے امکانات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔پارٹی قائد نواز شریف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔