لاہور( رپورٹنگ آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کرپشن کی برانڈ ایمبیسڈر ہے اورپاکستان سمیت پوری دنیا میں ان کی منفرد پہچان ہے،آزاد جموں وکشمیر انتخابات کیلئے پولنگ کے عمل سے قبل ہی مسلم لیگ(ن) نے دھاندلی کا واویلا شروع کردیا ۔
اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد اور ان کے ساتھ مفروری کاٹنے والی تمام شخصیات کو لندن میںجن القابات سے نوازا جارہا ہے یہ ان کے کالے کرتوتوںکا نتیجہ ہے ،برطانیہ کے مقامی شہری بھی ملک کی دولت لوٹ کر لندن میں قیام کرنے والی لیگی قیادت اور ان کے ہمراہ آنے والوںکوحقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے خلاف جو تحریک اور جدوجہد شروع کی ہے اس سے عوام میں شعور پیدا ہوا ہے اور انشااللہ اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
مسلم لیگ(ن) ،پیپلز پارٹی اور ان کی حواری جماعتوں کو کرپشن سے تائب ہوکرعمران خان کے متعارف کرائے گئے شفافیت کے راستے پر چلنا ہوگا بصورت دیگر ان کیلئے سیاست میںکوئی سپیس نہیں۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن)نے آزاد کشمیر کے انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے کے لئے پیشگی دھاندلی کا واویلا شروع کیا ۔