خرم شیر زمان 205

مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست صرف منافقت پر مبنی ہے، خرم شیر زمان کا شہباز شریف کے بیان پر ردعمل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست صرف منافقت پر مبنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں کراچی کا پیسہ بھی رائیونڈ محل پر خرچ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کما شہر کو تباہ کرنے میں مسلم لیگ نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، مسلم لیگ نے اپنے دور میں کراچی کو مکمل نظرانداز کیا ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ شہباز شریف قوم سے محبت رکھتے ہیں تو اپنے بھائی کو واپس بلائیں، جس خاندان کا علاج اور شادیاں لندن میں ہوں وہ پاکستان کی ترقی کی بات کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ شہباز شریف لانگ شوز پہن کر کراچی میں بھی دورے کریں، شہباز شریف سندھ حکومت کے 13 سالوں پر بھی ضرور لب کشائی کریں، مسلم لیگ پہلے فیصلہ کرے کہ ان کا قائد کون ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کراچی میں سیاسی بے روزگاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں