احسن اقبال

مسلم لیگ(ن) شہبازشریف کی گرفتاری کیخلاف ہفتے کو لاہور میں احتجاج کریگی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) پارٹی کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف ہفتے کو لاہور میں احتجاج کرے گی ۔بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور میں تین اکتوبر کو احتجاج کیاجائیگا، دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، فیصل آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، قصور سمیت پنجاب بھر میں احتجاج کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تمام پارٹی رہنمائوں اور متحرک کارکنوں کو احتجاج کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کی حکمت عملی کی منظوری پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے دی ہے ۔مسلم لیگ (ن) لاہور کے اراکین اسمبلی نے نے احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے میٹنگز شروع کردی ہیں۔