مسلم لیگ(ن)کی ترجمان 139

مسلم لیگ(ن)کی ترجمان کی طالب علموں پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت ، مطالبات فوری سننے کا مطالبہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے طالب علموں پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے مطالبات فوری سننے کا مطالبہ کردیا اور کہاکہ طالب علم ہمارے بچے ہیں، ہمارا مستقبل ہیں، انہیں بلائیں، بٹھائیں، بات سنیں اور ان کا مسئلہ حل کریں ،جو حکومت اپنے بچوں پر لاٹھیاں برساتی ہے ، یہ اس کے سب سے کمزور ہونے کی نشانی ہے ۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ کیا طالب علموں پر لاٹھیاں برسا کر انہیں ادہشت گرد بننے پر مجبور کیاجارہا ہے؟،کون سی قوم دنیا میں اپنے طالب علموں پہ لاٹھیاں برساتی ہے ،انٹرمیڈیٹ کی سطح پر بچے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کی فکر میں ہوتے۔انہیں بٹھا کر، ان کی تحمل سے بات سننے کے بجائے ان کو مارنا پیٹنا کون سی عقل مندی ہے؟،انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کا مسئلہ حل کرنے، ان کی بات سننے کے بجائے ان پر تشدد کیاجارہا ہے؟۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی حکومت لاٹھی چارج، مقدمہ پہلے کرتی ہے، لوگوں کی بات بعد میں سنتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ طالب علم ہمارے بچے ہیں، ہمارا مستقبل ہیں، انہیں بلائیں، بٹھائیں، بات سنیں اور ان کا مسئلہ حل کریں ،جو حکومت اپنے بچوں پر لاٹھیاں برساتی ہے ، یہ اس کے سب سے کمزور ہونے کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب مغربی جمہوریت کو کیا دکھا رہے ہیں کہ ہم طالب علموں پر لاٹھیاں برساتے ہیں ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں