راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلمان بیٹی نے سیکولر ہندوتوا کو بے نقاب کردیا‘حجاب پہنی اس لڑ کی نے ساری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، اس کا نتیجہ ہندوستان کو بھگتنا پڑے گا‘ بھارت کے ارادے خطرناک ہیں‘بھارت میں ہونے والا یہ واقعہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا‘بھارت کواس کی قیمت چکانا ہو گی‘بھارت میں مسلمانوں کی بڑی قوت موجود ہے وہ جاگے گی۔
بدھ کوب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حجاب پہنی اس لڑ کی نے ساری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، اس کا نتیجہ ہندوستان کو بھگتنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں ہونے والا یہ واقعہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے،بھارت کواس کی قیمت چکانا ہو گی، بھارت کے ارادے خطرناک ہیں۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کی بڑی قوت موجود ہے وہ جاگے گی۔
بھارتی ریاست کرناٹک میں اپنے کالج کے باہر ہراساں کیے جانے پر ہجوم کے سامنے ڈٹ جانے والی مسلم لڑکی مسکان سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان اور خود بھارت میں سوشل میڈیا پر اللہ اکبر ٹرینڈ کرنے لگا۔کرناٹک کے علاقے اوڈوپی میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف مسلم طالبات کا احتجاج جاری ہے۔احتجاج کا یہ سلسلہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ آج ریاست میں تمام اسکول اور کالج تین روز کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔بھارتی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسکان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا اسائنمنٹ جمع کرانے کے لیے کالج گئی تھیں لیکن وہاں موجود ہجوم نے انہیں برقع میں دیکھ کر شورشرابا کیا اور نعرے لگائے۔
مسلم لڑکی مسکان نے بتایا کہ اس نے بھی مشتعل ہجوم کے نعروں کے جواب میں بلند آواز میں اللہ اکبر پکارنا شروع کر دیا۔واضح رہےکہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مقامی افراد، طلبا، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے امن و امان بحال رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔









