اوکاڑہ ( شیر محمد)ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار حسین چچھر کی زیر قیادت مسلح افواج کے حق میں عظیم الشان ریلی میں صدر مرکزی انجمن تاجران صبح صادق مہار،ملک محمد ارشد کمال و سول سوسائٹی سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء پر لوگوں کی جانب سے شاندار گل پاشی کی گئی.
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار حسین چھچھر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی زیر قیادت پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے، تاریخ میں ہمیشہ کی طرح اقوام عالم میں پاک فوج نے پاکستان کی بہادری اور شجاعت کا لوہا منوایا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، روایتی حریف بھارت جنگی محاز پر پاکستان سے شکست کے بعد دنیا سے منہ چھپائے پھرتا ہے.
پاک فوج دہشت گردی کے خلاف پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم انداز میں شر انگیزوں کے ساتھ جس انداز میں برسرپیکار ہے اس پر پوری قوم اسے خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اس کی لازوال قربانیوں کو عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتی ہے