مسجد نبویۖ

مسجد نبویۖ میں زائرین کی صحت کے لیے دو سمارٹ طبی کیپسول قائم

مدینہ منورہ(رپورٹنگ آن لائن )مدینہ میں صحت عامہ کے لیے موجود مرکز مسجد نبویۖ کے شمالی وسطی حصے میں زائرین کی صحت کے لیے دو سمارٹ طبی کیپسول قائم کیے گئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق ان طبی کیپسولز نامی مصنوعی ذہانت سے مزین دونوں یونٹس یا کیپسولز کو طباہ اور طبابہ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ دونوں سمارٹ طبی یونٹ زائرین کا تیز رفتار انداز میں طبی معائنہ کرتے ہیں۔یہ طبی کیپسولز زائرین کی دیکھ بھال کی سہولتوں کو وسعت دینے کے لیے ہیں۔ یہ سہولیات انڈوومنٹ اور الحرم ہسپتال میں دستیاب ہیں۔ان میں طبی کیپسولز کو چلانے کے لیے ماہر طبیب تعینات کیے گئے ہیں۔

ہر روز 576 زائرین کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔ یہ نجی اور سرکاری شعبوں میں تعاون کا مظہر ہیں۔اسی دوران سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی ٹیموں نے مدینہ میں امراض قلب کے لیے ایک دل کے مرض میں مبتلا شخص کو منتقل کیا ہے۔ یہ ہنگامی ضرورت کے تحت راستے میں بہت کم وقت میں دل کے دورے کا شکار ہونے والے فرد کو طبی سہولت دی جاتی ہے۔

اس مریض کو بھی صرف 56 سیکنڈ میں طبی امداد کی فراہمی ممکن بنادی گئی۔ڈاکٹر احمد بن الزہرانی علاقائی برانچ کے ڈائریکٹر ہیں ان کا کہنا ہے میڈیکل ٹرانسفر سنٹر کو 997 نمبر کی ہاٹ لائن پر کال موصول ہوئی کہ ایک 60 سالہ مریض کو مسجد نبوی میں موجودگی کے دوران اس کے سینے میں درد ہوئی۔ اس اطلاع کے فوری بعد ایک ایڈوانس ٹیم کو اس مریض کی مدد کے لیے بھیج دیا گیا۔ اس ٹیم میں شامل ڈیوٹی فزیشن نے راستے میں ہی اس کا طبی معائنہ کیا ۔

فوری طور پر مریض کو حیات نیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں طبی ٹیم پہلے ہی اس مریض کے لیے تیار ہو کر منتظر تھی۔ الزہرانی کے مطابق اس کی ٹیم نے اس مریض کو کسی بھی مشکل اور پیچیدگی کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے فوری کارروائی کی اور کامیابی کے ساتھ مریض کی حالت بہتر کرنے میں مدد دی۔