مسجد الحرام 35

مسجد الحرام میں معمر اور معذور افراد کی آمد ورفت کے لیے راستے مخصوص

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)ادارہ امورحرمین شریفین نے مسجد الحرام میں معمر اور معذورافراد کے لیے راستے مخصوص کردیے۔

اس اقدام کا مقصد معمر زائرین کو مسجد الحرام آمد ورفت میں سہولت فراہم کرنا ہے۔سبق نیوز کے مطابق حرمین اتھارٹی نے بیان میں کہا اجیاد پل، المروہ لفٹس، الارقم پل اور الارقم لفٹ سے مسجد الحرام جانے کے لیے ٹریکس مختص کیے ہیں تاکہ ویل چیئرپر جانے والے زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اتھارٹی کا کہنا تھا مسجد الحرام میں جن راستوں کو مخصوص کیا گیا ہے وہاں ویل چیئرز کو لے جانے کے لیے ڈھلواں ٹریک موجود ہیں۔حرمین انتظامیہ نے عمرہ زائرین کی سہولت کیلیے رہنما گائیڈ کا بھی خصوصی اہتمام کیا ہے جس میں ان راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ زائرین ازدحام کے اوقات میں باسانی مسجد الحرام میں داخل ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں