اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں تمام ممالک کے ساتھ باہمی روابط ضروری ہیں،مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی کی خطے پر حکمرانی ہوگی، خطے میں امن کے لئے دیگر ممالک سے اعتماد کی ساز گار فضا پیدا کرنا ہوگی، سی پیک منصوبہ خطے کے ممالک میں مضبوط روابط پیدا کرنے کا ذریعہ ہوگا۔
جمعرات کو پرامن اور خوشحالی جنوبی ایشیاءکے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں تمام ممالک کے ساتھ باہمی روابط ضروری ہیں۔ ہم نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی کی خطے پر حکمرانی ہوگی۔
خطے میں امن کے لئے دیگر ممالک سے اعتماد کی ساز گار فضا پیدا کرنا ہوگی۔ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا موقف یکساں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین خطے میں ترقی کے لئے ایک دوسرے کے معاون ہیں۔ سی پیک منصوبہ خطے کے ممالک میں مضبوط روابط پیدا کرنے کا ذریعہ ہوگا۔