کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ مزار قائد پر مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا۔
کراچی میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔ پی پی پی رہنما سعید غنی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا لیکن جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی، پولیس کا یہ اقدام پی ڈی ایم کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے