شائستہ لودھی 38

مرے ہوئے شخص سے وائس میسج پر تعزیت کرلی’شائستہ لودھی کا انکشاف

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے انکشاف کیا ہے کہ مرے ہوئے شخص سے وائس میسج پر تعزیت کرلی تھی۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ہوا کچھ یوں کہ اطلاع آئی کہ کسی جاننے والے کا انتقال ہوگیا ہے میں سمجھی کہ ان کے والد کا انتقال ہوا لیکن انتقال ابرار بھائی کا ہی ہوا تھا،میں ان سے کہہ رہی ہوں کہ لاہور میں کلینک کے کام سے آئی ہوئی ہوں،

میں ضرور آتی ہوں، فیملی گروپ پر بھی کہا کہ آپ لوگ ضرور جائیے گا جب فیملی پہنچی تو پتہ چلا کہ جن سے میں افسوس کررہی تھی کہ انہی کا انتقال ہوگیا ہے،میں انہی سے تعزیت کیے جارہی تھی جن کی موت ہوچکی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے اکثر اس طرح کی بڑی غلطیاں ہوجاتی ہیں میں کسی کو کہہ رہی ہوں کہ تم ہٹ ہوجا گے تو کہہ دیا کہ تم ہاٹ ہوجا ئوگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں