لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی
انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جو بھی قصور وار نکلا، اس کے خلاف قانون کے تحت ایکشن لیا جائے گا اور ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل دکھی ہے، آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کو روکنے کیلئے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اس ضمن میں ایس او پیز پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے ضلع کا نام ضلع کوہسار رکھنے کے ساتھ ساتھ تین علاقوں مری ، کوٹلی ستیاں ، گیدراں کو ملا کر ضلع بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔نئے ضلع بنانے کے لئے 25 محکموں کو اپ گریڈ کرنا ہوگا جبکہ اس مقصد کےلئے 4 سے 5 بلین روپے فنڈ درکار ہونگے۔ذرائع کے مطابق سیاحتی مقام انتظامی ڈھانچوں میں خود مختار ہوجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضلع کے قیام اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ضلع کوہسار کی حد بندی کے لئے بور ڈ ا?ف ریونیو سے سفارشات طلب کرلی گئیں۔کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریسکیو اور ریلیف ا?پریشن کی بھی ذمہ دار ہوگی۔