جنید خان

مری سانحہ ، قومی ٹیسٹ کرکٹر جنید خان کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)سیاحتی مقام مری کے برفانی طوفان میں 23 افراد کی اموات پر قومی ٹیسٹ کرکٹر جنید خان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جنید خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سانحہ مری سے متعلق افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھواں وہیں سے اٹھتا ہے، جہاں پر آگ لگی ہو۔فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں مری سے متعلق ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور آپ چند پوسٹس شیئر کرکے اور لیڈرز ایک تعزیتی ٹوئٹ کرکے سو جائیں گے۔