مری بروری

مری بروری پر ایکسائز کا چیک اینڈ بیلنس ختم، ای ٹی او سے وضاحت طلب،

شہبازاکمل جندران۔۔

مری بروری 1860 سے پاکستان میں مختلف نوعیت کی شراب اور بئیر وغیرہ بناتی ہے۔ راولپنڈی میں قائم شراب سازی کی یہ فیکڑی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر کنٹرول ہے۔
مری بروری
تاہم ان دنوں یہ فیکڑی کتنی شراب بناتی ہے، کتنی سٹاک کرتی ہے، تیار کردہ شراب کب اور کسے بیچتی ہے اور سپلائی کرتی ہے اس پر عملا” ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اپنا چیک اینڈ بیلنس کھو چکا ہے۔
مری بروری
ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی تنویر عباس گوندل کے مری بروری کے سرپرائز وزٹ کے بعد بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
مری بروری
ذرائع کے مطابق مری بروری میں باقاعدہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر تعینات کیاجاتا یے البتہ سردست یہ ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی شہزاد سہیل کو مری بروری کا اضافی چارج دیا گیا ہے جو سابق ای ٹی او ایکسائز مسعود بشیر وڑائچ کا دست راست سمجھا جاتا ہے۔

زرائع کے مطابق ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی شہزاد سہیل مہینے میں ایک یا دو دن کے لئے رسمی کارروائی کے لئے مری بروری جاتے ہیں۔ حالانکہ مری بروری میں ان کی روزانہ موجودگی انتہائی ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی تنویر عباس گوندل نے سرپرائز وزٹ کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ ای ٹی او مزکور ایک ہفتے سے بروری نہیں آئے اور ان کے دفتر میں شراب کی پروڈکشن، سیل، سٹاک اور سپلائی کا تمام ضروری ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے۔ نہ ہی اپنے سٹاف کا حاضری رجسٹر موجود ہے۔

بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب سردار آصف نکئی کے قریبی رشتہ دار ہونے کے دعویدار سابق ای ٹی او ایکسائز مسعود بشیر وڑائچ نے ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی منظر خالد کی جگہ خاص طورپر شہزاد سہیل کو اپوائنٹ کروایا ہے۔جسے مسعود بشیر وڑائچ کا دست راست قرار دیا جاتا ہے اور مذکورہ افسر اپنے ڈائیریکٹر، ڈی جی اور سیکرٹری سے زیادہ مسعود بشیر وڑائچ کا تابع مانا جاتا ہے۔اور ڈائیریکٹر تنویر عباس گوندل نے ڈی جی ایکسائز کے حکم پر مری بروری میں اچانک وزٹ کیا ہے تاکہ ای ٹی او مذکورکے خلاف کارروائی کرکے مسعود بشیر وڑائچ کو تگڑا پیغام دیا جاسکے۔