خرم شیر زمان

مریم نے دونمبری اور ہیرا پھیری میں ڈپلومہ کیا ہوا ہے ، فوٹوشاپ سے نواز شریف کو لندن سے کشمیر منتقل کردیا، خرم شیر زمان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مریم نے دونمبری اور ہیرا پھیری میں ڈپلومہ کیا ہوا ہے ، فوٹوشاپ سے نواز شریف کو لندن سے کشمیر منتقل کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگیوں کو فراڈ پروڈکشن کے ماہرین کے اعزاز سینوازنا چاہیے، بیگم صفدر نے فوٹوشاپ سے نواز شریف کولندن سے کشمیر منتقل کردیا، مریم نیدونمبری اور ہیرا پھیری میں ڈپلومہ کیا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پرنواز شریف تصویر ن لیگ کی بے بسی واضح کررہی ہے، کیلیری فونٹس جعلی اکاؤنٹس کے بعد مریم فوٹوشاپ سیاست کررہی ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کشمیر کیانتخابات میں کامیابی ن لیگ کی نامکمل خواہش ہے، کشمیر ی حقیقی نمائندوں اوربھگوڑوں کیفرق سے واقف ہیں۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے اپنے علاج کیلئے بھی ہسپتال نہیں بنوایا، سرکار میں رہنے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور کشمیر سیزیادہ بھارت میں اپنے کاروبار کو ترجیح دی۔

کشمیر الیکشن کے حوالے سے خرم شیر زمان نے کہا کہ سیاسی بچے شکست سے پہلے دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، تحریک انصاف کشمیرمیں دونوں جماعتوں کوٹف ٹائم دیگی اور کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی میدان مارے گی۔