لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز ہی بکسے چور حکومت کا بوریا بستر گول کریں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز ڈبہ پارٹی کے سلیکٹڈ وزیراعظم کے اعصاب پر سوار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق کو مریم نواز فوبیا ہو گیا ہے اور ہمارے پاس اس فوبیا کا بھی علاج موجود ہے،عظمی بخاری نے کہا کہ پیراشوٹر ترجمانوں کے مفت کے لنگر جلد بند ہونے والے ہیں، وقت آنے پر ایک ایک پیرا شوٹر کا سردرد اور پیٹ میں اٹھنے والے مروڑ کا علاج کریں گے،انہوں نے کہا مریم نواز ہی بکسے چور حکومت کا بوریا بستر گول کریں گی، خیراتی مشیروں اور کرائے کے ترجمانوں کا ٹولہ تو اپنی تنخواہیں حلال کر رہا ہے۔