مریم نواز شریف

مریم نواز کے پنجاب کے اضلاع کے دوروں اور اجتماعات سے خطاب کا شیڈول جاری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے پنجاب کے اضلاع کے دوروں اور اجتماعات سے خطاب کا شیڈول جاری کر دیا، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز 11جولائی سے 15 جولائی تک مختلف اضلاع میں اجتماعات سے خطاب کریں گی،

مریم نواز 11جولائی کو ساہیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی 12 جولائی کو جھنگ، 13 جولائی کو لیہ ، 14 جولائی کو خوشاب اور راولپنڈی ، 15 جولائی کو لاہور اور ملتان کا دورہ کریں گی اور اجتماعات سے خطاب کریں گی۔