لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی کو پریشر محسوس ہوتا ہے.
گورنر پنجاب تو بہت کچھ کہتے رہتے ہیں، ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیا کریں، ان کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گورنر پنجاب کے کہنے سے کوئی وزیر اعظم بنے گا اور نہ ہٹے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے تاجروں نے مریم نواز کی انتظامی کارکردگی کی تعریف کی تو ان کی شامت آ گئی تھی، مجھے معلوم ہوا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے ترجمانوں کو کہا ہے کہ سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم حتی الامکان کوشش کرتے ہیں کہ بیانات پر رد عمل نہ دیں، سندھ میں کوئی پراجیکٹ شروع ہوتا ہے تو ہمیں خوشی ہوتی ہے۔