شہباز گل

مریم نواز کی صحافت کو عزت ڈان لیکس سے شروع اور ٹوکریوں پر ختم ہوئی، شہباز گل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ آج ہمارا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم ہوتا جارہا ہے، جب تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا تو برآمدات مسلسل گر رہی تھیں،جب ہم آئے تو پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 20ارب ڈالر تھا۔

بدھ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018میں پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 7ملین تھے، اکانومی (ن) لیگ کے زمانے سے کورونا کے باوجود بہت بہتر ہے، آج برآمدات بڑھ رہی ہیں، مہنگائی کے باوجود سڑکیں آدھی قیمت پر بن رہی ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز کے پاس کوئی سیاسی اور حکومتی عہدہ نہیں تھا، مریم نواز کی صحافت کو عزت ڈان لیکس سے شروع اور ٹوکریوں پر ختم ہوئی، مریم نواز تین آڈیو لیکس آئیں اور تینوں کو نون لیگ نے تسلیم کرلیا، مریم نواز نے اداروں اور میڈیا کو ڈان لیکس کے ذریعے عزت بخشنا شروع کی، ان کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیکس کی شرح دوگنی ہو چکی ہے، کسی میڈیا ہاﺅس نے اس پر بات نہیں کی، مریم نواز جھوٹی ہیں تو صحافتی اداروں کو انہیں نوٹس بھیجنا چاہیے، پریس کلبز اور میڈیا تنظیمیں خاموش کیوں ہیں، کل کی آڈیو آنے کے بعد کسی صحافتی تنظیم کو نہیں لگا کہ یہ صحافت پر حملہ تھا، کسی پریس کلب اور پی ایف یو جے کو نہیں لگا کہ یہ صحافت پر حملہ ہے، پی ایف یو جے کل سے چھٹی پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سخت الفاظ اور گالی گلوچ کو مکس کر دیا جاتا ہے، شریف فیملی کی خبریں مخصوص چینلز سے چلتی ہیں، عدالت بلائے تو کہتے ہیں کہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، اتنا سناٹا کیوں ہے، بھائی کچھ تو بولو سانس ہی لے لو، ہم آپ کی سانس سے سانس ہی ملا لیں گے، آپ سٹنگ جج کی پگڑی اچھالیں گے تو کیا آپ سے پوچھا نہیں جائے گا، ان سے سوال کریں کہ کس حیثیت سے مریم نواز اشتہار بانٹی تھیں