اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ گیٹ نمبر 4 کی طرف اب مریم نواز کی بھی توجہ چلی گئی ہے ،بلیک میلنگ سے کام نہیں بنااس لیے اب فوج سے پیارجاگ گیا۔ایک انٹرویومیں فیصل واوڈا نے کہا کہ ن لیگ کاماضی رہا ہے کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کے بغیرچل ہی نہیں سکتی شہبازشریف نے بریفنگ میں موقع پا کر اپنی سی وی اگے کردی تھی احسن اقبال تون لیگ کے تمام لوگوں کے خودساختہ ترجمان بنے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈملنی چاہیے اداروں پرتنقیدنہیں کرتے،مخصوص لوگوں پرتنقیدکی جاتی ہے شہبازشریف کوکمرکی تکلیف ہے، ضرورت پڑی تو اذزاد کشمیرجائیں گے بالکل ہماری خواہش ہے تمام لیڈرزپرجھوٹے کیسزختم ہوں۔محمد زبیر کی بات کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈانے کہا کہ یہ کیسی کمرکی تکلیف ہے کہ قومی اسمبلی میں 4 گھنٹے بات کرسکتے ہیں، ن لیگ کی فرمائش ہے مریم کے کیسزختم کر کے باہر جانے دیا جائے شہبازشریف کی خواہش ہے انہیں پاؤں پڑنے دیں وزیراعظم بنناہے۔