لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس امجد کی زبان کا سائز دن بدن بڑھتا جارہا ہے،سرٹیفایئڈ آٹا چینی چور اب ہمیں ایمانداری کا بھاشن دے رہے ہیں ،اللہ کی شان ہے۔سپریم کورٹ سے ہائیکورٹس تک جعلی تبدیلی پر نالائقی کی مہریں لگارہے ہیں۔
اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے کے پیچھے چھپنے سے عمرانی ٹولے کی کارکردگی صفر سے فرسٹ پوزیشن تک نہیں پہنچ سکتی۔نالائق اور نقل چور سیاسی بونے اب ہمیں کامیابی اور ترقی کے نسخے بتارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تین سالوں میں ملک کا حلیہ بگاڑنے والے اب کشمیر فتح کرنے نکلے ہیں۔مریم نواز کی آزاد کشمیر میں مقبولیت نے حکومت کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
متعددسروے کے مطابق مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کی مقبول ترین جماعت ہے۔تمام سروے مسلم لیگ(ن) کے دوبارہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پیشگوئیاں کررہے ہیں۔اگر اس بار بھی آزاد کشمیر میں آر ٹی ایس والا ڈرامہ کیا تو کشمیر ی عمران خان اور اس کے حواریوں کو نانی دادی یاد کرادیں گے۔