اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے خلاف مزید کیسز سامنے آنے کی پیشگوئی کر تے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن والوں کی فارن فنڈنگ کی اطلاعات ہیں،مریم نواز سمجھی تھیں کہ جیل میں انھیں 5 اسٹار ہوٹل جیسی سہولیات ہونگی،سیاسی پارٹی کو وراثت بنا کر لیڈر بن بیٹھنے والوں کو ملکی اداروں پر حملے کرنے کا حق کس نے دیا؟ جیل میں مریم کو چوہوں کا کھانا ملا ہوتا تو صحت ایسی اچھی نہ ہوتی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ اپوزیشن کے مرضی کے نیشنل ڈائیلاگ ہی این آر او ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف مزید کیسز آرہے ہیں،مایوس ہوکرنعرے لگانے والوں کو روکا تو نہیں جا سکتا،لوٹ مار بچانے کیلئے ملکی مفاد کیخلاف بیان بازی قابل قبول نہیں۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ چوریاں بچانے کیلئے ملکی اداروں پر حملے کرنے کا حق کو کس نے دیا؟مریم سمجھی تھیں کہ جیل میں فائیواسٹار ہوٹل جیسی سہولیات ہونگی،مریم کوجیل میں چوہوں کا کھانا دینےکی بات کوئی بھی نہیں مانے گا،مریم کوچوہوں کا کھانا ملا ہوتا توصحت ایسی اچھی نہ ہوتی۔ وزیرانسانی حقوق نے تسلیم کیا کہ ملک میں جیلوں کا حال اچھا نہیں،اصلاحات کی جا رہی ہیں اورعدلیہ کی ہدایت پر وزارت نے جیلوں سے متعلق رپورٹ بنائی جبکہ جیلوں کی حالت کا وزیر اعظم نے نوٹس بھی لیا۔
انھوں نےمزید کہا کہ اپوزیشن والوں کی فارن فنڈنگ کی اطلاعات ہیں،فارن فنڈنگ کے ٹھوس ثبوت ملنے پر حکومت کو کارروائی کرنا پڑے گی،عوام کی فکر دعویداراپوزیشن والے عوام کو ہی مروانے پر تلے ہیں،احتساب ختم کرنے اورلوٹ مار کے تحفظ کیلئے نیشنل ڈائیلاگ نہیں ہوسکتے،اپوزیشن کے مرضی کے نیشنل ڈائیلاگ کا مطلب این آر او ہی ہے۔