مریم نوازشریف

مریم نواز کا شیخوپورہ کے قریب سکول بس اور ٹرک کے تصادم میں طلبہ کے زخمی ہونے پر اظہار تشویش

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شیخوپورہ کے قریب سکول بس اور ٹرک کے تصادم میں طلبہ کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی طلبہ کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا اور ڈی پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ کی آمدورفت کے لئے استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ کے بارے میں غفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔بچوں کی حفاظت کے بارے میں کوئی غفلت یا کوتاہی قطعی برادشت نہیں۔