شیریں مزاری 195

مریم نواز کا جبری گمشدگی کا معاملہ اچانک دریافت کرنا حیران کن ہے،شیریں مزاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کا جبری گمشدگی کا معاملہ اچانک دریافت کرنا حیران کن ہے، مریم گرفتار دہشتگرد کی اٹھائی ہوئی تصویر کی انجانے میں حمایت کر رہی تھیں۔

دونوں جماعتوں کی حکومتوں کی کئی دہائیوں کی خاموشی کو پی ٹی آئی حکومت نے توڑ دیا ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پوچھا کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی جانب سے ہائبرڈ وار اور دہشتگردی کی دھمکی اور اویس نورانی کی بلوچستان سے علیحدگی کی بات کیا محض اتفاق ہے؟ پی ٹی آئی کی حکومت نے جبری گمشدگی کا معاملہ اٹھا کر جمود کو توڑا ہے،

پی ٹی آئی حکومت جبری گمشدگی سے متعلق بل لا رہی ہے اور وفاقی کابینہ نے جبری گمشدگی کے معاملے پر کمیٹی بنائی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے جبری گمشدگی پر کبھی ایک لفظ نہیں بولا، دونوں جماعتوں کی حکومتوں کی کئی دہائیوں کی خاموشی کو پی ٹی آئی حکومت نے توڑ دیا ہے، اب شریف اور بھٹو کی اولادیں جبری گمشدگی کا ذکر محفوظ طور پر کر سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا جبری گمشدگی کا معاملہ اچانک دریافت کرنا حیران کن ہے، مریم نواز گرفتار دہشتگرد کی اٹھائی ہوئی تصویر کی انجانے میں حمایت کر رہی تھیں۔

شیریں مزاری نے یہ بھی لکھا کہ اجیت دوول کی ہائبرڈ وار اور دہشتگردی کی دھمکی اور اویس نورانی کی بلوچستان سے علیحدگی کی بات کیا محض اتفاق ہے؟انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مریم نواز کا جبری گمشدگی کو دریافت کرنا اور نواز شریف کا فوج میں بغاوت کے بیج بونا اتفاق ہے؟ کیا بھارتی این ایس اے اور پی ڈی ایم کا ایک ہی موقف آنا محض اتفاق ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں