عظمیٰ بخاری

مریم نواز پنجاب کی محرومیاں دور کررہی ہیں، 4سال سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا’عظمیٰ بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کی محرومیاں دور کررہی ہیں، صوبے کے ساتھ 4سال سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا،جو پیسہ پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا وہ ریوڑیوں کی طرح بانٹا جارہا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ علی امین کے مریم نواز پر ذاتی حملوں کا پورا ریکارڈ موجود ہے، انہوں نے ایسا پہلی بار نہیں متعدد بار مریم نواز سے متعلق گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا خزانہ بوگس پروجیکٹس اور جلسوں کے اخراجات کے رحم و کرم پر ہے۔

جو پیسہ پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا وہ ریوڑیوں کی طرح بانٹا جارہا ہے۔ علی امین کی کرپشن پر پہلے عاطف خان اور جنید اکبر نے سوالات اٹھائے، اب اعظم سواتی نے سنگین الزامات لگائے اور اسپیکر کے پی اسمبلی نے کرپشن پر تحقیقات کا خط لکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ لیڈی و ترجمان نے اپنی الگ دکان لگائی ہوئی ہے۔ اب خیبرپختونخوا میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے فورس بھی بنانے کا قانون لانے لگے ہیں۔

جعلی تبدیلی والوں کے وزرائے اعلی کی 12سالہ کارکردگی مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کے بھی برابر نہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ 4سال جو سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا، مریم نواز وہ محرومیاں ختم کررہی ہیں۔ آج پنجاب کے لوگ مریم نواز کو دعائیں دے رہے اور ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔ جو عوام کے مینڈیٹ سے اقتدار میں آتے ہیں، وہی عوام کے مسائل حل کرتے ہیں۔