لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بے نظیر بھٹو کی برسی سے متعلق بلاول بھٹو کی دعوت قبول کرلی ۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز بلاول بھٹو کی دعوت پربینظیربھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت کریں گی، مسلم لیگ (ن)سندھ نے مریم نواز کے دورہ سندھ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز چھبیس دسمبر کو سکھر پہنچیں گی، جہاں وہ نون لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔
ستائیس دسمبر کو نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز لاڑکانہ جائیں گی، جہاں وہ بلاول بھٹو کی دعوت پربینظیربھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔