لاہور (رپورٹنگ آ ن لائن) صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مریم نواز میرٹ اور انصاف پر فیصلہ کریں گی، وزیراعلی صاحبہ تندہی سے تمام فرائض سرانجام دیں گی، خواتین تو دور کی بات اب سے ہمیں اپنی بیوی کے ساتھ بھی بنا کر رکھنا پڑے گی۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے مریم نواز کے وزیر اعلی بننے پر خواتین کو ایک اعتماد ملا، کل سرگودھا میں جس محبت سے خواتین مریم نواز کی طرف آ رہی تھیں پہلے کبھی نہیں دیکھا، پاکستان کی خواتین جو مردوں سے زیادہ ہیں اس ملک میں انکے لئے ترقی کے راستے کھل رہے ہیں۔
خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، ہماری ماں، بہنوں، بیٹیوں کو پنجاب میں ایک نئی امید ملی ہے، خواتین مریم نواز کا ہاتھ تھام کر ترقی کی نئی راہ اختیار کریں گی۔