اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے ، ان کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے ،
انہوں نے آئندہ چار روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں ۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے ،مریم نوازشریف نے آئندہ چار روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں ،
مریم نوازشریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے ، مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نوازشریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے ،ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے،مریم نواز شریف طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئیں۔