لاہور (رپورٹنگ آن لائن)سینئروزیرمریم اورنگزیب نے محفوظ بسنت کے کامیاب انعقادپر وزیراعلی مریم نوازاورعوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ثقافتی رنگوں کی بحالی اورلاہورکے سیاہ آسمان کے لوٹ آنے والے نیلے رنگ یادرکھنا،اہل قیادت اورعوام کاتعاون ہرناممکن کو ممکن بنارہاہے،اہل لاہور نے محفوظ بسنت مناکرایک مقصد کیلئے مل کرکام کرنے کی بہترین مثال قائم کی۔
وزیراعلی مریم نوازنے دوسال کی مسلسل محنت سے فضا دھوئیںسے پاک کی،پنجاب کے ہرشعبے میں آلودگی کے خاتمے کی جنگ لڑی،صنعت،فیکٹری،بھٹے،گاڑیاں،رکشے،ہوٹل چلانے والوں سمیت اہل پنجاب اور لاہوریوں نے بھرپور ساتھ دیا،اچھا فضائی معیار اصل میں وزیراعلی مریم نواز کے وژن اور اہل پنجاب کی مشترکہ محنت کا انعام ہے۔انہوںنے کہاکہ ایئرکوالٹی کی بہتری نے لاہورکوواپس اس کی اصل پہچان دلوائی ہے،مریم نوازکی قیادت میں عوام کے تعاون سے ہر شعبے میں پنجاب کو ترقی اور کامیابی کی مثال بنائیں گے۔









