مریم صفدر 146

مریم صفدر کی طبعیت ناساز ہو گئی‘ (ن) لیگ نے سوات میں ہونیوالا جلسہ منسوخ کر دیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) کا منگل کو سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ‘مریم نواز کی اچانک طبیعت کی ناسازی کے باعث منگل کو سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے’۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو تیز بخار کے باعث ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے تاہم خیبرپختونخوا خاص طور پر اہلِ سوات سے معذرت خواہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں