اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے پہلی سماعت میں جھوٹ بولا کہ وکیل چھٹی پرہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سٹر شہزاد اکبر نے مریم نواز کی عدالت پیشی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر نے جھوٹ بولا کی ان کا وکیل چھٹی پر ہے جبکہ وہی وکیل 31 اگست کو احتساب عدالت لاہور میں پپیش ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آج مریم نواز وکیل کو برطرف کر رہی ہیں ، عدالت کو گمراہ کرنےاور تاخیری حربوں سے کیا حاصل ہو گا۔ مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ عدالتوں کو تاخیری حربوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔