فرخ حبیب

مریم صفدر سرٹیفائیڈ جھوٹی ، شریف خاندان نے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچایا ، فرخ حبیب

فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر سرٹیفائیڈ جھوٹی ثابت ہو چکی ہے ، شریف خاندان نے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچایا ،فارن فنڈنگ کا طعنہ دینے والے اپنے خاندان کودیکھیں ان کا پورا خاندان باہرہے اور یہ کیسے فارن فنڈنگ پر بات کر سکتے ہیں ،

ہفتہ کو فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی چیئرمین اپنی والدہ کی کتاب پڑھیں ، ان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر سرٹیفائیڈ جھوٹی ثابت ہو چکی ہے ، شریف خاندان نے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچایا ہے، یہ لوگ اپنا احتساب دینے سے کیوں ڈرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ ان کی براڈ شیٹ ہے اور وزیر اعظم عمران خان ان کو کسی صورت بھی این آر او نہیں دیں گے، تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کے40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ پیش کیا، فرخ حبیب نے کہا کہ ہم فیصل آباد میں کھڑے ہیں اور یہاں کے لوگوں کو سب پتہ ہے کہ کیا ہو رہا ہے ۔