لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کا اعلان ہونا تھا،
اس لئے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا،بجلی مہنگی کرنے کا اعلان ہونا تھا تاکہ غداری کے پرچوں سے عوام کی توجہ ہٹائی جاسکے ،بجلی مہنگی کرنے کا اعلان ہونا تھا تاکہ اپنی نالائقی اور نااہلی سے عوام کی توجہ ہٹائی جاسکے، عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ بجلی کی مہنگائی کا یہ آخری اعلان ہے کیونکہ اس کے بعد حکومت گھر جائے گی۔