اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم
اورنگزیب نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ۔
مریم اور نگزیب نے کہاکہ عوام اور بیوروکریسی وزیراعظم اور وزیراعلی پر عدم
اعتماد کرچکے، انہیں استعفی دے کر گھر چلے جانا چاہئے ۔
انہو ں نے کہاکہ آئی جی پنجاب کا وزیراعلی کے ساتھ کام کرنے سے انکار وزیراعظم کی گورننس فیل ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے ،
آئی جی پنجاب کا بیان ”صاف چلی، شفاف چلی” کے منہ پر طمانچہ ہے،
آئی جی پنجاب کا وزیراعلی پنجاب پر عدم اعتماد گورننس کی تباہی کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ثبوت ہے کہ حکمران اداروں کو سیاست کے لئے استعمال کررہے ہیں ،
دو سال سے ہم خبرداراور نشاندہی کررہے ہیں کہ اداروں میں مداخلت کی جارہی ہے ،
حکمرانوں کو کم ازکم اس کرسی کا ہی کچھ احترام کرنا چاہئے، جس پرمسلط ہیں۔