اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی کے دعووں میں قدیم اور قیمتی درختوں کی کٹائی کیسے ہوئی۔
بدھ کو ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا بلین ٹری سونامی کے دعووں میں قدیم اور قیمتی درختوں کی کٹائی کیسے ہوئی ، تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی ریڈیو پاکستان کے درخت کھا گئی ، لگتا ہے کہ کارروائی مجاز اتھارٹی کے منظوری کے بغیر عمل میں آئی ۔