اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے گھر جانے کو تمام عوامی مسائل کا حل قرار دیدیا ،عمران صاحب اپوزیشن پر جھوٹے الزامات لگانے، شہبازشریف کو جیل بھجوانے سے ملک نہیں چلے گا،عمران صاحب اڑھائی سال سے آپ کی پالیسی جھوٹ بولنا، جھوٹے الزام لگانا اورسیاسی مخالفین کو جیل بھجوانا ہے ،اڑھائی سال سے جعلی حکومت کی پالیسی ہے کہ اپوزیشن کو جیل میں بند کرو اور عوام کے وسائل لوٹ لو،شہبازشریف کو جیل میں بند کرو اوردونوں ہاتھوں سے آٹا چینی چوری کرو ،شہبازشریف کو جیل میں بند کرو اور سقوط کشمیر کرو ،شہبازشریف کو جیل میں بند کرو اور فارن فنڈنگ کا جواب نہ دو ، انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کو جیل میں بند کرواور عوام کی بجلی اور گیس چوری کرو،شہبازشریف کو جیل بند کرو اور عوام کی معیشت اور روزگار تباہ کرو ،شہبازشریف کو جیل میںبند کرواورعوام کی ادویات پر ڈاکہ ڈالو،عوام کے مسائل کا حل جاننے والے جیل میںرہیں گے.
کیونکہ عمران صاحب کی جعلی حکومت کی اصلیت قوم جان چکی ہے ،عوام کے مسائل کا حل جاننے والے سوال نہ اٹھائیں اس لئے انہیں جیل میں رکھا گیا ہے ،عمران صاحب شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی ،عمران صاحب اپوزیشن اور پارلیمان کا گلا گھونٹنے سے عوام کو روٹی، روزگارنہیں ملے گا ، ترجمان کے مطابق عمران صاحب شہبازشریف کو جیل میں قید کرنے سے آٹا چینی چوری بند نہیں ہوگی ،عمران صاحب شہبازشریف کو ناحق سزا دینے سے عوام کو بجلی اور گیس نہیں ملے گی ،عمران صاحب شہبازشریف کو ناحق سزا دینے سے صرف آپ کی اصلیت مزید بے نقاب ہوگی ،ملک اور قوم کے مسائل کا حل عمران صاحب کے گھر جانے میں ہے۔