اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پر امن جلسہ کرنا اپوزیشن کا حق ہے، جس نے گلو بٹ بننے کی کوشش کی اس سے نمٹا جائے گا، عوام کو گمراہ کرنا چھوڑیں سچ کا سامنا کریں۔
بدھ کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں شہبازگل نے کہا مریم اورنگزیب روزصبح کاآغازنئے جھوٹ سے کرتی ہیں،آج کاتازہ جھوٹ یہ ہے کہ انہیں جلسے سے روکاجارہاہے، پرامن جلسہ کرنا اپوزیشن کا حق ہے،جس نے گلوبٹ بننے کی کوشش کی اس سے نمٹاجائےگا ،عوام کو گمراہ کرنا چھوڑیں سچ کا سامنا کریں،
معاون خصوصی نے کہا اقتدارسے دوری کارونادھونا 2 سال سے جاری ہے،مسائل کے نام پرنکلنے والوں کی نظرذاتی ریلیف پرہے، انہوں نے کہا کرپٹ ٹولے کی حکومت کودھمکانے کی اوقات نہیں، جلسے کریں یا نعرے ماریں،احتساب ہوگا۔