پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر

مریضوں کی سہولت کیلئے ایل جی ایچ میں شٹل ایمبو لینس سروس کا آغاز ۔ ایمبو لینس مریضوں کو ایمرجنسی سے وارڈ ز میں شفٹ کریں گی – 24 گھنٹے سہولت دستیاب ہوگی – دو ایمبو لینسز مختص کردی گئیں ۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر (زاہد انجم سے) کی ہدایت پر لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کی سہولت کے لیے شٹل ایمبولنس سروس کا اغاز کر دیا ہے ۔ ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق پہلے مرحلے میں دو ایمبولنس مختص کی گئی ہیں جو ایمرجنسی سے دوسرے بلاک تک مریضوں کو منتقل کریں گی یہ سہولت راؤنڈ دی کلاک میسر ہوگی ڈاکٹر فریاد حسین کا مزید کہنا تھا ڈیوٹی ڈی ایم ایس ایمرجنسی اپنی اپنی شفٹ کے اوقات میں مریضوں کو دوسرے شعبوں تک بااسانی منتقل کرنے کے لیے ایمبولنسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کی رہنمائی میں مریضوں کی اسانی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ شہریوں کی مثبت تجاویز کی روشنی میں مزید اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مریضوں کو کوالٹی ہیلتھ کیئر کی فراہمی کے لیے جو ہدایات جاری کر رکھی ہیں

ان پر مکمل عمل درامد کیا جا رہا ہے مریضوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک مانیٹرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو مریضوں کے بستر پر جا کر ان کے مسائل دریافت کرکے ان کا ازالہ یقنی بنائے گی