رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
لاہور جنرل ہسپتال سے متصل پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کی نرسیں ان دنوں شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔
PINSکے قائمقام ایم ایس ڈاکٹریٹ رشید نے پاکستان نرسنگ کونسل کے اختیارات خود استعمال کرتے ہوئے ہسپتال کی نرسیں کے نہ صرف ڈیوٹی اوقات ازخود تبدیل کردیئے ہیں۔ بلکہ نرسوں کو وارڈز کے واش رومز کی صفائی پر بھی مامور کر دیا ہے۔
Patient Care کی بجائے واش رومز کی صفائی کی ڈیوٹی پر مامور کیئے جانے پر PINS نرسز سراپا احتجاج ہیں۔اور انہوں نے ٹرانسفر کروانے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال کا سینٹری کا عملہ ایم ایس ڈاکٹر طاہر رشید کے اختیارات تسلیم نہیں کرتا۔جبکہ ہسپتال کا پلمبر بھی پیسے لیکر کام کرتا ہے۔
دوسری طرف ایم ایس ڈاکٹر طاہر رشید نے ان تمام الزامات کو جھٹلاتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی نرس کو واش روم کی صفائی پر مامور نہیں کیا گیا۔یہ کام سینٹری ورکرز کا ہے اور وہی انجام دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی نرس کو شکایت ہے تو وہ رجوع کر سکتی ہے کسی نرس کے ڈیوٹی اوقات ازخود تبدیل نہیں کئے گیئے۔