کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی جوڈیشل کمپلیکس میں اینکر مرید عباس قتل کیس کیء سماعت ملزمان پر فرد جرم کے لئے 8 اگست کی تاریخ مقرر کردی۔
جوڈیشل کمپلیکس اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ضمانت پر رہائی ملنے بعد ملزم عادل زمان عدالت میں پیش ہوا جبکہ جیل حکام نے مرید عباس قتل کے مرکزی ملزم عاطف زمان کو جیل حکام نے عدالت میں پیش نہیں کیا ملزمان کی طرف سے سینئر وکلا آج بھی پیش نہیں ہوئے سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس چلانے کی تیاری مکمل ہے، دونوں ملزمان اور ان کے وکلا جس دن پیش ہوجائیں گے ان پر فردجرم عائد کردی جائے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی