کراچی (رپورٹنگ آن لائن)مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ عید کے دوسرے دن سندھ کا دوروزہ دورہ کریں گے.
صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ 2شوال کو حیدرآباد اور3شوال کو بدین کے مقامی ہال میں جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ عید ملن تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ قیم جماعت اسلامی امیرالعظیم 3 شوال کو میرپورخاص میں منعقدہ عیدملن پارٹی سے خطاب کریں گے۔
صوبائی وضلعی رہنما بھی تقاریب سے خطاب کریں گے۔