قمر زمان کائرہ

مرضی کے قوانین بناکر الیکشن چوری کرنے کا سوچا جارہا ہے، قمر زمان کائرہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مرضی کے قوانین بناکر الیکشن چوری کرنےکاسوچا جارہا ہے،پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے، پی ڈی ایم بنانےکامقصدحکومت کاخاتمہ تھا،ہمارے دوست غلط فہمی کاشکارہوگئے اورشوکازجاری کیاگیا۔

رہنماپیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے کہاکہ بی اے پی کے ممبران سے ووٹ لینے کے الزام پرشوکازدیاگیا، اپوزیشن بی اے پی کےساتھ عدم اعتمادکی تحریک پردستخط کرچکی،حکومت وجودمیں آئی تواپوزیشن ارکان اس کاحصہ ہوں گے، دیکھیں گے بی اے پی کا ساتھ دینے والوں کوکب شوکازدیاجائےگا۔

انہوں نے کہاکہ آئین کےتحت ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی وزیراعظم کااختیارہے، ڈی جی نیب کی تقرری کیلئے بھی سمری منگوائی گئی؟ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پرانہیں سمری یادآگئی،اچھے کام کوخراب کرناان کاکمال ہے۔ قمرزمان کائرہ نے کہاکہ مرضی کے قوانین بناکرالیکشن چوری کرنےکاسوچاجارہاہے، اس مرتبہ الیکشن چوری نہیں ہونے دینگے،عمران خان کوجرنیل تبدیل کرتے وقت مدینہ کی ریاست یادآجاتی ہے، ریاست مدینہ میں ایک ایک چیزکاحساب دیاجاتاتھا۔