لاہور(رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے مرحلہ وار میڈیکل انٹری ٹیسٹ کاامتحانی شیڈول روکنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے طالبہ ماریہ سعید کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ایک طالبعلم کی تیاری نہ ہونے کایہ مطلب نہیں کہ ہزاروں قابل طالبعلموں کو امتحان دینے سے روک دیاجائے۔
یو ایچ ایس کوزیادہ سے زیادہ یہ کہاجاسکتا ہیکہ آپ سے زبردستی امتحان نہ لیاجائے،عدالت نے قرار دیا کہ پالیسی معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی،عدالت نے رجسٹرار ایچ ایس کودرخواست کافیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دراخواست نمٹادی ۔درخواست گزار طالبہ ماریہ سعید کے وکیل کی جانب سے پاکستان میڈیکل کمیشن سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ یوایچ ایس نیایم بی بی ایس کامرحلہ وار امتحانی شیڈول جاری کیا۔
داخلہ بھجوانے کیچھ دن بعد انٹری ٹیسٹ کاشیڈول جاری کردیاگیا،فوری شیڈول جاری ہونے سے تیاری کا موقع نہیں مل سکا،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت مرحلہ وار امتحانی شیڈول کی بجائیایک ہی شیڈول جاری کرنے کاحکم دے۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے ریمارکس دیئے کہ نالائق طالبعلم ہمیشہ یہی دعا کرتا رہتا ہے کہ کبھی امتحان نہ ہو،چھت گرجائے یاامتحان لینے والے مرجائیں۔