حلیم عادل شیخ

مراد علی شاہ سندھ میں لسانیت پھیلا رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سندھ میں لسانیت پھیلا رہے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہے، سندھ میں اقتدار کو طول دینے کے لیے سندھ کارڈ کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کو ایک ریاست کی طرح چلا رہے ہیں اور مراد علی شاہ فیڈریشن کو کمزور کررہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے عوام محب وطن ہیں جبکہ مراد علی شاہ گندہ کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جو قتل وغارت ہورہی ہے، بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کو ٹارگٹ کلنگ پر قتل ہوئے، کورنگی میں ایک قتل ہوا، یہ افسروں کے رونے روتے ہیں لیکن امن پر کوئی فوکس نہیں ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ نسلہ کے مسئلے کو انسانی المیہ قرار دے کر پیچھے جو 39 لاکھ ایکٹر زمین کو سیدھ کرنے کےلیے یہ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مافیا کے طریقے سے یہ کام کررہے ہیں، یہ ہر زمین پر سرکاری جھگیوں لگائیں گے، یہ سرکاری خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگانا چاہتے ہیں۔