اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ن لیگی رہنما احسن اقبال کی جانب سے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
معاون وکیل نے بتایا کہ وکیل قیصر امام مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے کیس کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔مراد سعید نے احسن اقبال پر سکھر ملتان موٹر وے میں مبینہ طور پر کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔