جلیل عباس جیلانی

مذہبی مواد کی بیحرمتی کے حوالے سے ڈنمارک کی مجوزہ قانون سازی کا خیر مقدم کرتے ہیں‘جلیل عباس جیلانی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ، ڈنمارک کی حکومت کی مجوزہ قانون سازی کا خیر مقدم کرتا ہے جس میں قرآن پاک سمیت انتہائی اہمیت کے حامل مذہبی مواد کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے پر زور دیا گیا ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان ڈنمارک کی حکومت کی طرف سے قرآن پاک سمیت انتہائی اہمیت کے حامل مذہبی مواد کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے سے متعلق مجوزہ قانون سازی کا خیر مقدم کرتا ہے۔