علی خامنہ ای 59

مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے،مشیر خامنہ ای

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)اگرچہ ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای نے گذشتہ اعلان میں کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، لیکن ان کے مشیر کمال خرازی نے واضح کیا کہ تہران نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔

کمال خرازی جو خارجہ تعلقات کی حکمت عملی کونسل کے سربراہ بھی ہیں نے گذشتہ اتوار کو تہران میں ایک طویل کانفرنس کے بعد گفتگو میں کہا کہ امریکہ کے رویے میں تبدیلی آنے کی صورت میں مذاکرات ممکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے اور بات چیت باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

بین الاقوامی قانون پر حملہ: جارحیت اور دفاع کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کمال خرازی نے واضح کیا کہ ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات سے انکار نہیں کرتا، لیکن وہ اپنی دفاعی صلاحیتیں یا یورینیم کی پرامن افزودگی کی سرگرمیوں کو ترک نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں