زرتاج گل

مذاکرات کیلئے جب کمیٹی بنی تو میں بھی اڈیالا جیل میں موجود تھی،زرتاج گل

گوجرانوالہ (رپورٹنگ آن لائن)تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے جب کمیٹی بنی تو میں بھی اڈیالا جیل میں موجود تھی۔ اے ٹی سی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا اگر آپ سمجھتے ہیں حل نکل سکتا ہے تو میں کمیٹی بنا دیتا ہوں۔

زرتاج گل نے کہا کہ خان صاحب نے ذاتی کے بجائے قومی مفاد کا راستہ اپنایا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب یہ حکومت پر ہے، اگر مذاکرات سے آنکھیں چرانا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔
٭٭٭٭٭