میاں تنویر سرور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور کا مقامی شہری بچوں کے زیر استعمال سکوٹی کی رجسٹریشن کے لیے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن سی کی فرید کوٹ برانچ میں پہنچ گیااوراصرار کرنے لگا کہ اس کی سکوٹی رجسٹرڈ کی جائے۔
وجہ پوچھنے پر شہری نے بتایا کہ اسے خدشہ ہے کہ اس کی سکوٹی کا چالان ہوسکتا ہے یا پھر سکوٹی کو نان -رجسٹرڈ وہیکل کے زمرے میں تھانے میں بند کیا جاسکتا ہے۔موٹر برانچ کے انسپکٹر عبدالوحید میو نے شہری کے بتایا کہ اس کی سکوٹی موٹر وہیکل رجسٹریشن کے قوانین کی زد میں نہیں آتی اس لیئے رجسٹرڈ نہیں کی جاسکتی۔
انسپکٹر عبدالوحید میو نے شہری کو تسلی دی کے وہ سکوٹی چلاسکتاہے اس کا چالان ہوگا نہ ہی ٹریفک پولیس اس کی سکوٹی تھانے میں بند کریگی۔جس پر شہری کو اطمیان ہوا اوروہ سکوٹی لے کر گھر چلا گیا۔اس دوران شہری اور ایکسائز انسپکٹر کے مابین ہونے والی تکرار اور دلچسپ گفتگو سن کر سکوٹی کے دیکھنے والوں کا تانتا بند گیا اور عوام الناس اس واقعے سے محظوظ ہوتی رہی۔